قومی مرکز برائے سیکیورٹی آپریشنز نے یکساں ایمرجنسی نمبر 911 کے ذریعے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور مشرقی میں میں جنوری 2026 کے دوران 27 لاکھ 61 ہزار 540 کالز موصول کی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام یکساں سیکیورٹی آپریشن سینٹرز 911 کے اہم کاموں کا حصہ ہے جو کالز وصول کرنے اور متعلقہ سیکیورٹی یا خدماتی اداروں کو منتقل کرنے کے لیے جدید خود کار نظام استعمال کرتے ہیں۔
یہ نظام ماہر عملے کی نگرانی میں کئی زبانوں میں کام کرتا ہے اور دن رات، اعلیٰ معیار اور پیشہ ورانہ انداز میں خدمات فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں 911 نمبر قومی مرکز برائے سیکیورٹی آپریشنز کے تحت کام کرتا ہے اور درج ذیل خدمات فراہم کرتا ہے:
-
سیکیورٹی ایمرجنسیز: پولیس، حفاظت، جرائم کی اطلاع
-
صحت اور طبی ایمرجنسیز: ایمبولینس یا طبی ٹیم طلب کرنا
-
فائر اور آتشزدگی: آگ لگنے یا دیگر خطرناک واقعات میں فوری اطلاع
-
خدماتی کالز: متعلقہ سرکاری اداروں کو فوری رابطے کے لیے کال فارورڈ کرنا