اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا ہوگا؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مشرقی علاقے کے بالائی حصے میں کہر بننے کا امکان ہے ( فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج پیر کے لیے موسم کی پیش گوئی میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ شمالی سرحد، الجوف، تبوک، حائل اور الباحہ کے بعض حصوں میں گرج کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان علاقوں کے ساتھ ساتھ ریاض اور القصیم کے بعض حصوں میں دھول اور ریت اڑانے والی تیز ہوائیں چلیں گی۔

مزید پڑھیں

مشرقی علاقے کے بعض حصوں اور جنوب مغربی بلند علاقوں میں کہر بننے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ہوائیں شمالی اور وسطی حصوں میں جنوب مشرق سے جنوب مغرب کی سمت میں 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

جبکہ جنوبی حصے میں جنوب سے جنوب مشرق کی سمت میں 20 سے

سمندر کی لہر کی بلندی شمالی اور وسطی حصوں میں آدھے میٹر سے ایک میٹر تک، جنوبی حصے میں ایک سے دو میٹر تک ہوگی اور باب المندب کی جانب یہ 2.5 میٹر سے زیادہ تک پہنچ سکتی ہے۔