اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

الف انٹرنیشنل اسکول کی تاریخی کامیابی، ورلڈ ریکارڈ قائم

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

وقاص حیدر

نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ ریاض

ریاض میں الف انٹرنیشنل اسکول نے ایک شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔ 

اسکول کی جانب سے منعقد کیے گئے سب سے بڑے تخلیقی تحریری پروگرام ’بُک بلوم 500‘ میں ایک ہی اسٹیج پر 506 طلبہ کی تحریر کردہ کتابوں کی رونمائی کی گئی۔

مزید پڑھیں

الف انٹرنیشنل اسکول کی جانب سے منعقدہ تقریب کا افتتاح معروف تجزیہ نگار اور سابق ایڈیٹر انچیف عرب نیوز خالد المعینا نے کیا جنہوں نے نئی نسل میں ادبی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے الف انٹرنیشنل اسکول کی کاوشوں کو سراہا۔

تقریب میں تعلیمی، سماجی اور کاروباری شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

الف گروپ آف اسکولز کے چیئرمین علی عبدالرحمٰن، سی ای او لقمان احمد اور پرنسپل محمد مصطفیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الف انٹرنیشنل اسکول نے معاشرے کو سینکڑوں کم عمر مصنفین کا تحفہ دیا اور تخلیقی تعلیم میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا۔

انہوں نے ’ریڈ اینڈ ریجوائس‘ پروگرام پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کتابیں طلبہ کی سوچ کو نکھارتی ہیں اور انہیں علم سے جوڑتی ہیں۔

پروگرام میں جماعت اول سے دہم تک کے طلبہ نے شرکت کی جن کی تحریریں مختلف زبانوں اور دس مختلف ادبی اصناف پر مشتمل تھیں۔

کامیاب پروگرام میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور کوآرڈینیٹرز نے کلیدی کردار ادا کیا جن میں علی بخاری، نوشاد نالاکتھ اور سندس صابر چوہدری شامل ہیں جنہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔