اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر سعودی عرب و پاکستان کی مذمت

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب، پاکستان، اردن، امارات، قطر، انڈونیشیا، مصرِ اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا مشترکہ بیان ( فوٹو: انٹرنیٹ)

سعودی عرب، پاکستان، اردن، امارات، قطر، انڈونیشیا، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کی اسرائیل کی جانب سے ہونے والی بار بار کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزرائے خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ یہ اقدامات نہایت خطرناک کشیدگی کا باعث ہیں، جو تناؤ کو مزید بھڑکاتے اور جنگ بندی کو مستحکم بنانے اور پائیدار استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ایسے وقت میں جب علاقائی اور بین الاقوامی فریقین امن عمل کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے لیے متحد ہو کر کام کر رہے ہیں جو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ امن منصوبے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2803 پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان خلاف ورزیوں کا تسلسل سیاسی عمل کے لیے براہِ راست خطرہ ہے جو غزہ کی پٹی میں سلامتی اور انسانی سطح پر زیادہ مستحکم مرحلے کی طرف منتقلی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی جاری کوششوں کو سبوتاژ کر سکتا ہے۔

 اس تناظر میں انہوں نے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل پابندی کی ضرورت پر زور دیا۔