خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے جمہوریہ کوریا کے صدر لی جے میونگ کو سابق وزیرِ اعظم لی ہیہ چان کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے جمہوریہ کوریا کے صدر کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں کوریا کے سابق وزیرِ اعظم لی ہیہ چان کے انتقال کی خبر موصول ہوئی۔
اس موقع پر ہم آپ کی سے، متوفی کے اہلِ خانہ اور کوریا کے دوست عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔