اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سوئس سائیکلسٹ یان کرسٹن العلا ٹور کے فاتح قرار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ یان کرسٹن نے آج ہفتہ کو العلا ٹور 2026 کے چھٹے ایڈیشن کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
یہ مقابلہ تاریخی العلا میں سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کے زیرِ اہتمام، ASO تنظیم اور العلا رائل کمیشن کے تعاون سے جبکہ وزارتِ کھیل کی نگرانی میں منعقد ہوا ہے۔

یان کرسٹن نے مجموعی درجہ بندی میں 17 گھنٹے، 23 منٹ اور 43 سیکنڈ کے مجموعی وقت کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

کولمبیا کے سائیکلسٹ سرجیو ہیگیٹا (ٹیم ایکس ڈی ایس آستانا) 15 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اسپین کے ایگور آریئیتا (ٹیم ایمارات ایکس آر جی) 21 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر آئے۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق چھٹے ایڈیشن میں ٹیموں کی مجموعی درجہ بندی میں ٹیم ایمارات ایکس آر جی نے 52 گھنٹے، 12 منٹ اور 8 سیکنڈ کے مجموعی وقت کے ساتھ ٹیم ٹائٹل جیتا۔ 

ٹیم ایکس ڈی ایس آستانا 34 سیکنڈ کے فرق سے دوسرے جبکہ ٹیم پیناریلو کیو 36.5 پرو سائیکلنگ 2 منٹ اور 6 سیکنڈ کے فرق سے تیسرے نمبر پر رہی۔

جرسی کی درجہ بندی میں، اٹلی کے جوناتھن میلان (ٹیم لِڈل–ٹریک) نے پوائنٹس لیڈر ہونے کے ناطے سرخ جرسی حاصل کی جبکہ یان کرسٹن کو 25 سال سے کم عمر بہترین سائیکلسٹ کے طور پر سفید جرسی پہنائی گئی۔

7845 3

اسی طرح ملائیشیا کے زی یی کی (ٹیم ترنگانو سائیکلنگ) نے سب سے زیادہ سرگرم سائیکلسٹ کے اعزاز میں نارنجی جرسی اپنے نام کی۔

قابلِ ذکر ہے کہ طواف العُلا عالمی سطح پر پیشہ ور سائیکلنگ کے نمایاں مقابلوں میں شمار ہوتا ہے۔ 

یہ پہلا ایڈیشن ہے جو باضابطہ طور پر UCI ProSeries عالمی ریس سیریز میں شامل ہونے کے بعد منعقد ہوا، جس میں 17 عالمی ٹیموں نے شرکت کی، ہر ٹیم میں 7 سائیکلسٹس شامل تھے، یوں مجموعی طور پر 119 عالمی معیار کے سائیکلسٹس نے مقابلے میں حصہ لیا۔