اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کردی

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
اسرائیل کے غیر قانونی فیصلوں اور اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

سعودی عرب نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے کئے گئے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے شدت پسندوں کی طرف سے ہونے والے دھماکوں کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گرد اور انتہا پسندانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

سعودی عرب، پاکستان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے نیز اس کی سلامتی اور علاقائی تحفظ کے لیے کی جانے والی سیکیورٹی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔