عسیر ریجن کے ربوعہ علاقے میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے غیر قانونی طور پر سرحد کرکے ملک میں داخل ہونے والے 7 ایتھوپین کو گرفتار کر لیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے 105 کلو گرام نشہ آور پودا قات ضبط ہوا ہے۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ اسمگلر دراندازوں کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ انہیں ضبط شدہ سامان سمیت ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے۔