عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی قیمت گرنے کے بعد سعودی عرب کی مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں آج ہفتہ کو کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق زیادہ تجارت ہونے والے 21 کیرٹ کے سونے کا گرام تقریباً 516.38 ریال پر فروخت ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
اسی طرح 24 کیرٹ کے گرام کی قیمت 590.15 ریال، 22 کیرٹ 540.97 ریال، 18 کیرٹ 442.61 ریال اور 14 کیرٹ 344.25 ریال رہی جیسا کہ سعودی گولڈ پلیٹ فارم نے رپورٹ کیا ہے۔
دریں اثنا عالمی مراکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں 9.5 فیصد کمی کے
بعد 4746 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئیں حالانکہ جمعرات کو یہ 5,594.82 ڈالر فی اونس کے تاریخی سطح تک جا پہنچی تھی۔
یہ کمی دیگر قیمتی دھاتوں تک بھی پھیل گئی جہاں سلور کی فوری مارکیٹ میں قیمتیں تقریباً 27.7 فیصد گر کر 73.84 ڈالر فی اونس رہ گئی حالانکہ اس سے قبل یہ 121 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی۔