اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب کے لیے امریکی پیٹریاٹ میزائلز کا 9 ارب ڈالر کا معاہدہ منظور

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

امریکہ نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ دفاعی نظام کی فروخت کے لیے 9 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

العربیہ کے مطابق پینٹاگون نے جمعہ کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کو میزائلوں کی فروخت کا یہ معاہدہ اہم اتحادی کی سکیورٹی کو مستحکم کرے گا۔

مزید پڑھیں

امریکی وزارت خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب کو اس ہتھیاروں کی فروخت میں 730 پیٹریاٹ میزائلز اور متعلقہ ساز و سامان شامل ہیں جو امریکہ کے قومی دفاع اور نیٹو سے باہر اہم اتحادی کی سکیورٹی کو مضبوط بناتے ہیں۔

سعودی عرب، خلیج کے خطے میں سیاسی استحکام اور مشرق وسطی میں اقتصادی ترقی کی طاقت کی نمائندگی کرتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ جدید صلاحیت سعودی، امریکی اور مقامی اتحادیوں کی زمینی افواج کا تحفظ کرے گی اور خطے میں مربوط فضائی و میزائل دفاعی نظام (IAMD) میں سعودی عرب کے کردار کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی۔

یہ اعلان سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز کے واشنگٹن کے دورے کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے گزشتہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو، امریکی وزیر دفاع بیت ہیگسیتھ اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات، سعودی، امریکی شراکت کے امکانات اور اس کی بہتری کے طریقے اور خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔