اسپین کے نوجوان اسٹرائیکر لامین یامال کی شاندار کارکردگی نے فٹبال کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے، جبکہ ان کا آبائی علاقہ روکا فونڈا فخر سے سرشار ہے۔
مزید پڑھیں
بارسلونا کے نواحی علاقے میں واقع اس گراؤنڈ میں لامین یامال نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا ہے، جہاں اس وقت فیفا ورلڈکپ فائنل کے جوش و خروش کا سماں ہے۔
ارجنٹائن کے لیجنڈ لیونل میسی اور 19 سالہ لامین یامال کا فائنل میں مقابلہ شائقین کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہے۔
مدمقابل دیکھنا ناقابل یقین ہے، کیونکہ یامال بچپن ہی سے میسی کے مداح رہے ہیں۔
میسی اور یامال کے درمیان تعلق کی ایک پرانی تصویر بھی ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں میسی نے ننھے یامال کو اٹھا رکھا ہے۔
یہ تصویر ان دنوں نیو جرسی میں ہونے والے ورلڈکپ فائنل سے قبل شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جس سے پرانی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔
ماتارو شہر کے علاقے روکا فونڈا میں یامال کی بڑی تصویر والی دیوار کے قریب بچے فٹبال کھیل رہے ہیں۔
اس موقع پر یامال کی دادی فاطمہ نصراوی اور کزن ریان بھی موجود تھے، جو اپنے پیارے یامال کی کامیابیوں پر بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کر رہے ہیں۔
دادی فاطمہ نصراوی نے خواہش ظاہر کی کہ اسپین ورلڈکپ جیتے اور وہ یامال کے گول پر بھرپور خوشی منائیں۔
اسی طرح ان کے کزن ریان کا کہنا ہے کہ یامال ان کے لیے ایک بھائی کی طرح ہیں، کیونکہ دونوں نے ایک ساتھ پرورش پائی ہے اور بچپن گزارا ہے۔
لامین یامال نے کبھی اپنی جڑوں کو فراموش نہیں کیا، وہ اپنے ہر گول کے بعد ہاتھوں سے 304 کا اشارہ کرتے ہیں۔
اس علامت میں ایک راز چھپا ہے۔ یہ نمبر دراصل ان کے آبائی علاقے روکا فونڈا کا پوسٹل کوڈ ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ اپنے علاقے اور پس منظر سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔
ورلڈکپ کے دوران یامال نے اپنے سر پر روکا فونڈا کے نام کی پٹی باندھی اور جوتوں پر اپنے والدین کے آبائی ممالک مراکش اور استوائی گنی کے جھنڈے لگائے۔
لامین کا ماننا ہے کہ فٹبال سماجی اور نسلی ہم آہنگی کا ایک بہترین اور طاقتور نمونہ ہے۔