براہ راست نشریات

بیلنگھم کی ڈبل سے ناروے کا خواب ٹوٹ گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
England vs Norway

انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جب اس نے کوارٹر فائنل میں ناروے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دے دی۔

 میامی کے ہارڈ راک اسٹیڈیم میں کھیلا گیا یہ مقابلہ اضافی وقت تک جا پہنچا، جہاں جوڈ بیلنگھم نے فیصلہ کن گول کرکے ’تھری لائنز‘ کو فتح دلائی۔

ریال میڈرڈ کے اسٹار مڈفیلڈر جوڈ بیلنگھم نے دونوں گول اسکور کرکے انگلینڈ کو تاریخ میں چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ 

اس سے قبل انگلینڈ 1966، 1990 اور 2018 میں بھی آخری 4 ٹیموں میں جگہ بنا چکا تھا۔

مزید پڑھیں

ناروے کی شاندار شروعات

میچ کے 36ویں منٹ میں ناروے نے پہلا گول کیا، جب آندریاس شیلڈروپ نے کپتان مارٹن اوڈیگارڈ کی عمدہ پاس کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

تاہم انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اضافی وقت کے دوسرے منٹ میں زبردست واپسی کی۔ 

انتھونی گورڈن کی خوبصورت اسسٹ پر جوڈ بیلنگھم نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، جس کے ساتھ پہلا ہاف اختتام پذیر ہوا۔

فیصلہ کن لمحہ اور بیلنگھم کا جادو

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا۔ 55ویں منٹ میں ناروے کا ایک گول فاؤل کے باعث مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد مقابلہ برابر رہا اور فیصلہ اضافی وقت تک مؤخر ہوگیا۔

اضافی وقت کے دوران ناروے نے 106ویں منٹ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ایرلنگ ہالینڈ کو باہر بلا لیا اور ان کی جگہ یورگن اسٹرانڈ لارسن کو میدان میں اتارا تاکہ حملہ مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

تاہم میچ کا فیصلہ جوڈ بیلنگھم نے کیا، جنہوں نے اضافی وقت کے 93ویں منٹ میں شاندار گول کرکے انگلینڈ کو 2-1 کی برتری دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔ 

بعد ازاں 111ویں منٹ میں بیلنگھم کو میدان سے باہر بلالیا گیا، جبکہ میچ کی واحد پیلا کارڈ ناروے کے کرسٹوفر آئر کو 117ویں منٹ میں دکھایا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انگلینڈ نے مجموعی طور پر بہتر کھیل پیش کیا۔ 

گیند پر اس کا قبضہ 53 فیصد رہا جبکہ ناروے نے 47 فیصد پوزیشن حاصل کی۔ 

انگلینڈ نے 14 جبکہ ناروے نے 13 شاٹس لیے، تاہم ہدف پر شاٹس میں انگلینڈ کو واضح برتری حاصل رہی، جس نے 8 مرتبہ گول کی کوشش کی جبکہ ناروے صرف 4 مرتبہ ہدف پر شاٹ لگا سکا۔

متوقع گولز (xG) کے اعداد بھی انگلینڈ کے حق میں رہے، جہاں اس کا xG 1.09 جبکہ ناروے کا 0.77 ریکارڈ کیا گیا، جو انگلش ٹیم کی بہتر جارحانہ کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے۔

بیلنگھم قرار پائے پلیئر آف دی میچ

دو فیصلہ کن گول اسکور کرنے پر جوڈ بیلنگھم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہیں 8.5 کی ریٹنگ دی گئی، اور انہوں نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے سب سے اہم اور مؤثر کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

سیمی فائنل میں کس سے ہوگا مقابلہ؟

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ ارجنٹینا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کے فاتح سے ہوگا۔ دوسری جانب اسپین اور فرانس پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں، جس کے بعد ورلڈ کپ 2026 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ
تمام اپڈیٹس، نتائج اور تجزیے
ایک جگہ پر، کلک کریں
🏆