کولمبیا فٹبال فیڈریشن نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ٹیم کے اسٹرائیکر جیمنٹن کیمپاز اور ان کے اہل خانہ کو ملنے والی قتل کی دھمکیوں کی فوری تحقیقات کرائی جائیں۔
مزید پڑھیں
الجزیرہ کے مطابق یہ دھمکیاں فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف گول کرنے کا سنہری موقع ضائع ہونے کے بعد دی گئی ہیں۔
فیڈریشن نے ایک باضابطہ بیان میں ان دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں سخت سزا دی جائے۔
فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کو ملک کی نمائندگی کرنے پر ہراساں کرنا ناقابل قبول ہے۔
دی ایتھلیٹک کی رپورٹ کے مطابق یہ دھمکیاں اس وقت شروع ہوئیں جب کولمبیا کی ٹیم سوئٹزرلینڈ کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4 کے مقابلے میں 3 گول سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ورلڈ کپ کا یہ اہم میچ مقررہ اور اضافی وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
میچ کے آخری لمحات میں کیمپاز کے پاس گول کرنے کا بہترین موقع تھا، تاہم وہ گیند کو جال میں پہنچانے کے بجائے بار کے اوپر سے باہر مار بیٹھے۔
کولمبین فٹبالر کو قتل کی دھمکیاں
ورلڈ کپ میں گول کا موقع ضائع ہونے پر تشویشناک صورتحال
سوئٹزرلینڈ سے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست
آندریس اسکو بار کے قتل کا المناک سانحہ
جیمنٹن کیمپاز کو گول ضائع کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملیں۔
فٹبال فیڈریشن نے پراسیکیوٹر جنرل سے فوری تحقیقات کی اپیل کی ہے۔
اس سنگین واقعے نے 1994ء کے اسکو بار واقعے کی یاد تازہ کر دی۔
اگرچہ انہوں نے بعد میں اپنی کامیاب پنالٹی کک اسکور کی، لیکن شکست کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اس واقعے نے فٹبال کی دنیا میں 1994ء کے المناک سانحے کی یادیں تازہ کر دی ہیں، جب کولمبیا کے ڈیفنڈر آندریس اسکوبار کو ورلڈ کپ کے دوران اپنی ہی ٹیم کے خلاف غلطی سے گول کرنے پر قتل کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اسکوبار کو 2 جولائی 1994ء کو میڈین شہر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
کولمبیا فٹبال فیڈریشن نے واضح کیا کہ کھیل نفرت اور تشدد کے بجائے اتحاد اور احترام کا ذریعہ ہونا چاہیے۔
فیڈریشن نے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی پوری لگن اور حب الوطنی کے ساتھ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ کولمبیا نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور راؤنڈ آف 32 میں گھانا کو شکست دی تھی۔
سوئٹزرلینڈ کے خلاف شکست ٹورنامنٹ میں ان کی پہلی ہار تھی، جبکہ کیمپاز نے ایونٹ میں 3 میچ کھیل کر ازبکستان کے خلاف ایک گول اسکور کیا تھا۔