اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

خطبۂ حرمین: تقویٰ اور امانت داری معاشرے کی بنیاد ہے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
حرمین شریفین میں نماز جمعہ میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہوئے ( فوٹو: واس)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبے اور نماز کا روح پرور اجتماع ہوا جس میں لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی اور سعودی عرب اور امت کے لیے خیر وبھلائی کی دعائیں کی ہیں۔

امام و خطیبِ مسجدِ حرام شیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ نے مسلمانوں کو اللہ عز و جل کا تقویٰ اختیار کرنے اور اس کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کی تلقین کی۔

WhatsApp Image 2026 01 30 at 5.17.41 PM 3

انہوں نے مسجدِ حرام میں اپنے خطبے میں کہا کہ نفس کے لیے اقبال و ادبار، رجوع و فرار کی کیفیات ہوتی ہیں اور اس کا علاج اللہ کی کتاب اور رسول اللہﷺ کی سنت میں ہے، انہی میں ہدایت اور نور ہے اور انہی کے ذریعے روزِ حشر کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ 

یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی جانب سے اپنے بندوں پر سب سے بڑی نعمت اور عظیم احسان ہیں۔

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ وعظ اللہ جل وعلا کی صفات میں سے ہے، جسے اس نے خود اختیار فرمایا اور اپنے نبیﷺ کو اپنی قوم کو نصیحت کرنے کا حکم دیا۔
رسول اللہﷺ نے خود وعظ فرمایا یہاں تک کہ یہ عظیم ترین فرائض اور ربِ زمین و آسمان کے نزدیک سب سے بڑی قربات میں شمار ہونے لگا۔

انہوں نے تاکید کی کہ بہترین، عظیم ترین، سب سے زیادہ نفع بخش اور گہرے اثر والی نصیحت اللہ کی کتاب ہے، اسی سے دلوں اور بدنوں کو زندگی ملتی ہے اور روحوں اور وجدان کو غذا حاصل ہوتی ہے۔ 

جو اللہ کی کتاب سے نصیحت حاصل نہ کرے، وہ غرور کی تاریکیوں میں بھٹکتا ہوا مردہ ہے، اگرچہ وہ زمین پر چلتا پھرتا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 30 at 5.17.42 PM 5

دوسری طرف مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد الباری الثبیتی نے ملازمت کو امانت اور عظیم ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب کام کو دیانت اور مہارت کے ساتھ انجام دیا جائے،اور لوگوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے نرمی سے معاملہ کیا جائے تو کام عبادت بن جاتا ہے۔

WhatsApp Image 2026 01 30 at 5.17.42 PM 3

انہوں نے وضاحت کی کہ اسلام میں ملازمت کی بڑی قدر و منزلت ہے، جب ملازم گھر سے یہ نیت لے کر نکلتا ہے کہ وہ عبادت کے محراب کی طرف جا رہا ہے تو کام کا وقت لذت بن جاتا ہے، اس کی کامیابیاں خوشی کا باعث بنتی ہیں، اس کی محنت اللہ کے قرب کا ذریعہ بن جاتی ہے اور کام کے اوقات اجر کا ذخیرہ بن جاتے ہیں۔

WhatsApp Image 2026 01 30 at 5.17.41 PM 1

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ملازمت، چاہے لوگوں کی نظر میں بڑی ہو یا چھوٹی، وطن اور امت کی عمارت میں ایک اینٹ ہے، محراب میں داعی، کلاس میں استاد، کلینک میں ڈاکٹر، تعمیر میں انجینئر، موقع پر سیکیورٹی اہلکار اور دفتر میں منتظم، یہ سب اور ان جیسے دیگر افراد اپنا کردار ادا کرتے اور ایک پیغام نبھاتے ہیں۔ 

انہی کے ذریعے معاشرہ آگے بڑھتا ہے، ترقی فروغ پاتی ہے، تعمیر مضبوط ہوتی ہے اور زندگی میں استحکام آتا ہے۔