وزارتِ خارجہ نے حکومتِ شام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کا خیر مقدم کیا ہے، جس میں شامی حکومت اور شامی ڈیموکریٹک فورسز ’قسد‘ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ معاہدہ ایک جامع اتفاق کے تحت طے پایا ہے، جس میں خود مختار انتظامیہ کے اداروں کو شامی ریاست کے اداروں میں ضم کرنے کی شق بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے اس بات کی توثیق کی کہ یہ جامع معاہدہ شام کے امن، سلامتی اور استحکام کی جانب سفر کو تقویت دے گا، جس سے برادر شامی عوام کی امنگیں پوری ہوں گی اور قومی وحدت کو فروغ ملے گا۔
مملکت نے شامی حکومت کی جانب سے شام کی خودمختاری، علاقائی وحدت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی تمام
کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
وزارتِ خارجہ نے شامی حکومت اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے مملکت کی کوششوں پر مثبت ردِعمل کو سراہا، نیز جنگ بندی کے استحکام اور اس معاہدے تک پہنچنے میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے کی گئی کاوشوں کو بھی قابلِ قدر قرار دیا۔