وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز نے وائٹ ہاؤس میں امریکی وزیرِ خارجہ اور قائم مقام قومی سلامتی کے مشیر مارکو روبیو، امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسِتھ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کی ہے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا، سعودی، امریکی شراکت داری کے افق، اسے مزید مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ خطے اور دنیا میں امن کے قیام کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔
ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیرِ دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد البیاری اور وزیرِ دفاع کے مشیر برائے امورِ انٹیلیجنس ہشام بن سیف شریک تھے جبکہ امریکی جانب سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ڈین کین نے بھی شرکت کی۔