اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی عرب میں کہیں بارش، کہیں گرد و غبار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش کی توقع ہے ( فوٹو: سبق)

محکمہ موسمیات نے آج جمعہ کو اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ کے پہاڑی علاقوں کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جو تیز ہواؤں کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ 

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق ان علاقوں کے مشرقی حصوں میں گرد و غبار اُڑانے والی ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ 

اسی طرح ریاض، مدینہ منورہ، القصیم، حائل، الجوف اور الحدود الشمالیة کے بعض حصوں میں بھی تیز ہوائیں متوقع ہیں جبکہ مملکت کے شمالی کناروں پر ہلکی بارش کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں ہوائیں شمالی اور وسطی حصوں میں شمال مغربی سے شمالی سمت میں 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

 جبکہ جنوبی حصے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے مشرقی سمت میں 12 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے متوقع ہیں، جو گرج چمک والے بادل بننے کی صورت میں 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔ 

موجوں کی بلندی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی، جو جنوبی حصے میں گرج چمک والے بادلوں کی تشکیل کے ساتھ دو میٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

 سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی موج والی رہے گی، جو جنوبی حصے میں گرج چمک والے بادل بننے پر طوفانی ہو سکتی ہے۔