وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز ہمراہ وفد کے ساتھ سرکاری دورے پر امریکی دار الحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر دفاع کا یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے نیز باہمی دلچسپی کے موضوعات اور مسائل پر بات چیت کے لیے کیا گیا ہے۔