کیا آپ ہر ماہ اپنی تنخواہ میں سے کچھ رقم بچاتے ہیں؟
کیا آپ کی بچت صرف بینک اکاؤنٹ میں پڑی رہتی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ مہنگائی کے باعث وقت کے ساتھ آپ کی بچت کی حقیقی قدر کم ہو سکتی ہے؟
کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی محنت کی کمائی مستقبل میں آپ کے لیے مزید کام کرے؟
خوشخبری یہ ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اب لائسنس یافتہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ذریعے میوچول فنڈز ’سرمایہ کاری فنڈز‘ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
چاہے آپ پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہوں یا اپنی بچت کو بہتر انداز میں بڑھانا چاہتے ہوں، یہ رہنمائی آپ کے لیے ہے۔
بہت جلد OverseasPost پر شائع ہونے والی اس خصوصی گائیڈ میں ہم آسان زبان میں بتائیں گے کہ سرمایہ کاری کیسے شروع کریں، کون سے بینک اور مالیاتی ادارے یہ سہولت فراہم کرتے ہیں، موبائل فون کے ذریعے گھر بیٹھے اکاؤنٹ کیسے کھولا جاتا ہے، اور اپنی ضروریات کے مطابق مناسب میوچول فنڈ کا انتخاب کیسے کیا جائے۔
اگر آپ سعودی عرب میں اپنی مالی منصوبہ بندی کو ایک نئی سمت دینا چاہتے ہیں، تو اس خصوصی سلسلے کا انتظار کیجیے۔
یہ بھی بتائیے کہ اس حوالے سے آپ کو کیا خدشات ہیں یا کوئی سوال یا ابہام ہے تاکہ اس کا جواب دیا جائے۔
متعدد آراء
ازراہ کرم یہ بتائیے کہ ہم پاکستانی شہری پاکستان میں رہتے ہوئے کس طرح سرمایہ کاری کرسکتے ہیں؟ مکمل تفصیلات سے آگہی فرمائیں تو ممنون و مشکور رہوں گا۔
بہت شکریہ سر، یہ سلسلہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق ہے جبکہ دوسرا سلسلہ جو ہم اس کے بعد شروع کریں گے وہ ان پاکستانیوں کے لیے جو سعودی عرب میں نہیں رہتے مگر وہ سعودی فنڈز اور شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں
عبدالستار صاحب میں آپ کے فوری ردعمل پر مشکور ہوں، جوں ہی سرمایا کاری کا دوسرا مرحلہ شروع ہو تو بتائیے گا، میں بحیثیت سعودی عرب سے باہر سکونت پزیر پاکستانی سرمایہ کاری کا متمنی ہوں
کیا واقعی مالی منصوبہ بندی کو ایک نئی سمت دی جا سکتی ہے؟
کیا واقعی مالی منصوبہ بندی کو ایک نئی سمت دی جا سکتی ہے؟
آپ کی اگلی اپ ڈیٹ کا انتطار رہے گا
جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ گھر بیٹھے اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے اس کی کیا تفصیلات ہیں؟
رپورٹ میں یہ اہم پہلو بھی شامل ہے، سعودی میوچول فنڈز اور شیئر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے کہیں جانے کی ضرورت نہیں، صرف موبائل سے اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے
ہم انتظار کر ہے ہیں ۔۔۔۔