ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے، جب وہ میامی روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی تلاشی کے تمام مراحل خوش دلی اور مسکراتے ہوئے مکمل کرتے نظر آئے۔
ارجنٹائن کی ٹیم ہفتے کے روز فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں کیپ ورڈے کا مقابلہ کرے گی۔
اس اہم میچ کے لیے میامی روانگی سے قبل پوری ارجنٹائنی ٹیم کو امریکی سیکیورٹی قوانین کے تحت مکمل تلاشی سے گزرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
اس دوران لیونل میسی نے اپنی جیبیں خالی کیں، سیکیورٹی حکام کے تمام احکامات پر عمل کیا اور دیگر کھلاڑیوں کی طرح معمول کے سیکیورٹی مراحل مکمل کیے۔
بعد ازاں انہوں نے اپنا سامان لیا اور ٹیم کے ہمراہ میامی جانے والی پرواز میں سوار ہوگئے، جو بعد میں بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئی۔
میسی کی نظریں صرف اگلے مرحلے میں رسائی پر ہی نہیں بلکہ گولڈن
بوٹ کی دوڑ میں سبقت حاصل کرنے پر بھی مرکوز ہیں۔
اس وقت وہ اور فرانس کے اسٹار اسٹرائیکر کیلیان مباپے 6، 6 گول کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔
Messi couldn’t stop laughing because he was being searching by TSA at the airport 😭 pic.twitter.com/KiiBkk3sM5
— AM☬ (@AbsoluteMxssi) July 2, 2026
اگر میسی کیپ ورڈے کے خلاف گول کرنے میں کامیاب رہے تو وہ مباپے کو پیچھے چھوڑ کر ٹورنامنٹ کے تنہا سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔
دوسری جانب اگر ارجنٹائن یہ مقابلہ جیت لیتا ہے تو اسے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں آسٹریلیا اور مصر کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا کرنا ہوگا۔
دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے گروپ مرحلے میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے تینوں میچوں میں عمدہ کھیل پیش کیا۔
ٹیم نے دو فتوحات اور ایک ڈرا کے ساتھ 7 پوائنٹس حاصل کیے اور اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن پر رہی۔
ارجنٹائن نے گروپ مرحلے میں 7 گول کیے جبکہ صرف 2 گول کھائے، جو اس کے مضبوط دفاع اور مؤثر حملہ آور لائن کا ثبوت ہے۔
لیونل میسی، جولیان آلواریز اور لاؤتارو مارٹینیز کی قیادت میں ارجنٹائن ٹائٹل کے مضبوط ترین امیدواروں میں شمار ہو رہی ہے۔
اب راؤنڈ آف 32 میں کیپ ورڈے کے سامنے سب سے بڑا امتحان دفاعی چیمپئن ارجنٹائن ہے، جبکہ لیونل میسی کی نظریں نہ صرف ٹیم کو اگلے مرحلے میں پہنچانے بلکہ گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی سبقت حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔