اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

حرمین شریفین میں رمضان منصوبے کا اجرا آج ہوگا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مضان میں دینی اور تربیتی پروگرامز پیش کیے جائیں گے ( فوٹو: سبق)

حرمین شریفین انتظامیہ رمضان المبارک منصوبہ کا اجرا آج جمعرات کو کرے گی۔ 

منصوبے کے اجرا کے لئے خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس کی صدارت شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن بن عبد العزيز السدیس کریں گے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق منصوبے میں میں رمضان کے دوران حرمین شریفین میں زائرین کے لیے تربیتی پروگرامز اور خصوصی اقدامات پیش کیے جائیں گے۔

منصوبے کا مقصد مسجد الحرام اور مسجد نبوی آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا اور رمضان کے مقدس مہینے میں معتمرین و نمازیوں کے روحانی تجربے کو بلند کرنا ہے۔

یہ منصوبہ انتظامیہ کی جانب سے دینی رہنمائی کے نظام میں مسلسل بہتری کے عزم اور زائرین حرمین کی خدمت میں قیادت کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔