براہ راست نشریات

گولڈ کی چمک ماند پڑگئی: 4 ہزار کی سپوٹ ٹوٹنے کے بعد اگلی منزل کہاں؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سونے کی قیمت

امریکی ڈالر کی مسلسل مضبوطی اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں مزید اضافے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں 7 ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
سرمایہ کار اب امریکا کے اہم مہنگائی کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو آئندہ مالیاتی پالیسی کا رخ متعین کر سکتے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی اور یہ 7 ماہ سے زائد عرصے کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئیں۔ 

اس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں مزید اضافے کی بڑھتی ہوئی توقعات ہیں۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد کمی کے بعد 3,959 ڈالر فی اونس تک آگئی، جبکہ ایک روز قبل یہ نومبر 2025 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ 

اسی طرح اگست ڈیلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچر بھی 0.2 فیصد گر کر 4,001.60 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

مزید پڑھیں

سی ایم ای فیڈ واچ کے مطابق مالیاتی منڈیوں میں اس سال امریکی شرحِ سود میں 3 مرتبہ اضافے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ ستمبر کے اجلاس میں اضافے کے امکانات تقریباً 67 فیصد تک پہنچ چکے ہیں۔

ادھر ڈالر تیسرے روز بھی مضبوط ہوا اور 13 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جس کے باعث دوسری کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سونا مزید مہنگا ہو گیا، نتیجتاً عالمی طلب پر دباؤ بڑھ گیا۔

سرمایہ کار اب امریکا کے پرسنل کنزمپشن ایکسپنڈیچر PCE کے اعداد و شمار کے منتظر ہیں، جو فیڈرل ریزرو کا پسندیدہ افراطِ زر کا اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔ 

یہ رپورٹ آئندہ مالیاتی پالیسی کے بارے میں اہم اشارے فراہم کر سکتی ہے۔

ezgif.com video to gif converter 19

بدھ کو سونے کی قیمت میں 2.9 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد حالیہ تیزی کا رجحان مزید کمزور ہو گیا۔ 

جنوری میں تقریباً 5,600 ڈالر فی اونس کی تاریخی بلند ترین سطح چھونے کے بعد اب سونا اپنی چوٹی سے 20 فیصد سے زیادہ نیچے آ چکا ہے، جسے روایتی طور پر مندی کی مارکیٹ کا آغاز تصور کیا جاتا ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خدشات نے بھی سونے پر دباؤ بڑھایا، کیونکہ اس کے نتیجے میں مرکزی بینک سخت مالیاتی پالیسی کی طرف مائل ہوئے، جس سے منافع دینے والے اثاثوں کی کشش میں اضافہ ہوا۔

gold bars concept 2026 01 08 21 53 24 utc

اسی تناظر میں بڑے مالیاتی اداروں نے بھی سونے سے متعلق اپنی پیش گوئیاں کم کر دی ہیں۔ گولڈمین سیکس نے سال کے اختتام کے لیے اپنی پیش گوئی 500 ڈالر کم کرتے ہوئے ہدف 4,900 ڈالر فی اونس مقرر کیا ہے، جبکہ ڈیوچے بینک نے چوتھی سہ ماہی کی پیش گوئی میں 17 فیصد کمی کر دی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 4000 ڈالر گولڈ کی بنیادی سپوٹ تھی جس کے ٹوٹنے کے بعد اب صورتحال غیر یقینی ہوگئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ گولڈ کی اگلی سپوٹ 3500 ڈالر ہوسکتی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 57.33 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 0.2 فیصد گر کر 1,575.85 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 0.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1,170.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

بشکریہ: العربیہ اور الشرق بلومبرگ، تصرف کے ساتھ