اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جازان میں مساجد کے صحنوں میں شجر کاری مہم کا آغاز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مساجد کی صحنوں میں شجرکاری شہری منظرنامے کو نکھارتی ہے ( فوٹو: ایکس)

جازان ریجن میں وزارتِ امورِ اسلامی، دعوت و ارشاد کے ذیلی دفتر نے جازان شہر میں مسجد خادم الحرمین الشریفین کے صحن میں شجر کاری کی نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔

دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد بن احمد النجمی نے بتایا کہ یہ اقدام مساجد کی تیاری اور اُن کے اطراف ماحول کو بہتر بنانے کے سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مساجد اور جامع مساجد کی صحنوں میں شجر کاری شہری منظرنامے کو نکھارتی ہے، موسمی تغیرات کے اثرات کو کم کرتی ہے اور نمازیوں کے لیے زیادہ آرام دہ اور موزوں ماحول فراہم کرتی ہے جس سے جمالیاتی اور ماحولیاتی دونوں پہلو بیک وقت حاصل ہوتے ہیں۔