حائل میں باہا حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل ریلی 2026 کے اکیسویں ایڈیشن کا آج ہوگا۔
ریلی کا انعقاد سعودی آٹو موبائل و موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیرِ اہتمام، وزارتِ کھیل، حائل گورنریٹ اور علاقائی ترقیاتی اتھارٹی کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے جبکہ جمیل موٹر اسپورٹس اور سعودی ریس آرگنائزرز کلب کی سرپرستی بھی حاصل ہے۔ یہ ایونٹ 31 جنوری تک جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ریلی میں پانچ بین الاقوامی اور بر اعظمی چیمپئن شپس شامل ہیں، جن میں فیفا (FIA) ورلڈ باہا کپ، فیفا (FIA) مڈل ایسٹ باہا کپ، فِم (FIM) ورلڈ باہا کپ، فِم (FIM) ایشیا باہا کپ کے علاوہ سعودی ٹویوٹا باہا چیمپئن شپ کا افتتاحی مرحلہ شامل ہے۔
اس میں مملکت کے اندر اور باہر سے تعلق رکھنے والے ممتاز
ڈرائیورز اور نیویگیٹرز شرکت کر رہے ہیں، جو 6 مختلف کیٹیگریز میں مقابلہ کریں گے، جن میں کاریں، موٹر سائیکلیں اور فور وہیل بائیکس (کواڈز) شامل ہیں۔
ریلی باہا حائل ٹویوٹا انٹرنیشنل کو سعودی عرب میں موٹر اسپورٹس کے نمایاں ترین ایونٹس میں شمار کیا جاتا ہے، جس کی وجہ اس کی طویل تاریخ، عالمی باہا چیمپئن شپس میں مستحکم حیثیت، اعلیٰ سطح کا مقابلہ، منفرد جغرافیائی تنوع اور مربوط تنظیم ہے۔
یہ ایونٹ علاقے میں کھیلوں، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور مملکت میں موٹر اسپورٹس کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔