اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

آج کا موسم کیسا رہے گا؟

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں بارش کے امکانات ہیں (فوٹو: سبق)

 

محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کے موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ مکہ مکرمہ، مشرقی، ریاض، الباحہ، عسیر اور جازان کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔

ساتھ اولے برسنے اور تیز ہواؤں کے چلنے کا بھی خدشہ ہے، جو حدِّ نگاہ میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے بتایا ہے کہ گرد و غبار اُڑانے والی تیز ہواؤں کا اثر الجوف اور شمالی سرحدی علاقوں کے بعض حصّوں میں بھی جاری رہے گا جبکہ رات اور علی الصبح کے اوقات میں ان علاقوں کے بعض حصّوں میں دھند بننے کے امکانات کو بھی مسترد نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ہوائیں شمالی

 اور وسطی حصّوں میں شمال مغربی سے شمالی سمت کی ہوں گی جن کی رفتار 15 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔ 

جبکہ جنوبی حصّے میں ہوائیں جنوب مشرقی سے مشرقی سمت کی ہوں گی، جن کی رفتار 12 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ تک متوقع ہے، اور گرج چمک کے بادل بننے کی صورت میں یہ رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔