وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس خبر کی تردید کی کہ سعودی عرب نے شیخ طحنون بن زائد آل نہیان کے استقبال سے انکار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اطلاعات نے ایکس پر واضح کیا ہے کہ یہ خبریں بالکل غلط ہیں اور شیخ طحنون بن زائد کسی بھی وقت بغیر اجازت کے مملکت میں آ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیر اطلاعات کی طرف سے یہ تردید اس وقت سامنے آئی جب پچھلے چند گھنٹوں میں خبر کافی زیرِ گردش رہی تھی۔
وزیر اطلاعات کی طرف سے یہ وضاحت سرکاری طور پر تصدیق کے ساتھ واضح کرتی ہے سعودی، اماراتی تعلقات بہت مضبوط ہیں۔