وزارت تعلیم نے واضح کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اسکول بند اور آن لائن تدریس کا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔
وزارت تعلیم نے زور دے کر کہا ہے کہ ملک بھر کے اسکولوں میں تعلیم حاضری کے ساتھ جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے بتایا ہے کہ رمضان میں باقاعدہ تعلیم طلبہ میں ضبط و ذمہ داری کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ والدین کا معاون اور فعال کردار اس میں اہم ہے۔
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔