براہ راست نشریات

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈرائیونگ لائسنس معاہدے کی تیاری

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب پاکستان ڈرائیونگ لائسنس معاہدہ

سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ نجی ڈرائیونگ لائسنسوں کی باہمی منظوری سے متعلق مجوزہ معاہدے پر مذاکرات پر دستخط کی ذمہ داری تفویض کردی ہے۔
اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے مستقبل میں اپنے ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر دوسرے ملک میں ڈرائیونگ سے متعلق سہولتیں حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیرِ داخلہ یا اُن کے نامزد نمائندے کو اختیار دے دیا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ نجی ڈرائیونگ لائسنسوں کی باہمی تسلیم Mutual Recognition سے متعلق مجوزہ معاہدے پر مذاکرات کریں اور اس پر دستخط کریں۔

اس مجوزہ معاہدے کا مقصد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نجی ڈرائیونگ لائسنسوں کو باہمی طور پر تسلیم کرنا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے شہری مخصوص شرائط اور ضوابط کے تحت اپنے ملکی ڈرائیونگ لائسنس کی بنیاد پر دوسرے ملک میں ڈرائیونگ کی سہولت حاصل کر سکیں۔ 

مزید پڑھیں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قبل ازیں سعودی کابینہ نے امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیاں ختم کرنے اور مستقل معاہدے کے لیے تفصیلی مذاکرات شروع کرنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 

کابینہ نے اس عمل میں پاکستان اور قطر کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کوششوں کو سراہا ہے۔

کابینہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت

 کی آزادی کو اسی طرح بحال کیا جائے جیسا کہ 28 فروری سے قبل تھی۔ 

سعودی عرب نے امید ظاہر کی کہ خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا اور علاقائی ممالک کے سلامتی مفادات اور داخلی معاملات کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔

465465465

اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ سعودی عرب کو حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کا شرف حاصل ہے۔ 

کابینہ نے حج 1447 ہجری کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ 17 لاکھ سے زائد حجاج نے مکمل اطمینان اور سہولت کے ساتھ مناسک ادا کیے، جو جدید منصوبہ بندی، ڈیجیٹل نظام اور مؤثر انتظامات کا نتیجہ ہے۔

اجلاس کے دوران کابینہ ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات کا جائزہ لیا اور متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔