اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

60 ممالک کی ڈیجیٹل تعاون تنظیم کا اجلاس کویت میں ہوگا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
100% LikesVS
0% Dislikes

کویت ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بننے جا رہا ہے، جہاں فروری 2026ء  کے پہلے ہفتے میں ڈیجیٹل دنیا کے مستقبل سے متعلق انتہائی اہم بین الاقوامی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق 4 اور 5 فروری 2026ء  کو کویت میں ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی پانچویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تعاون کے دوسرے بین الاقوامی فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں دنیا کے 60 سے زائد ممالک کے وزرا، پالیسی ساز، عالمی اداروں کے نمائندے، نجی شعبے کے سربراہان اور ٹیکنالوجی ماہرین شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں

فورم میں عالمی ڈیجیٹل تعاون اور دنیا بھر میں ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (DCO) کی جنرل اسمبلی کو تنظیم کا اہم ترین سالانہ فورم سمجھا جاتا ہے، جہاں رکن ممالک کی قیادت عالمی سطح پر درپیش ڈیجیٹل چیلنجز، مشترکہ مواقع اور مستقبل کی حکمت عملیوں پر غور کرتی ہے۔ اجلاس میں نہ صرف گزشتہ

 برس (2025ء) کی کارکردگی اور اہداف کا جائزہ لیا جائے گا بلکہ آئندہ برسوں کے لیے تنظیم کی سمت کا تعین بھی کیا جائے گا۔ 

علاوہ ازیں 2025ء سے 2028ء  تک کے لیے ڈیجیٹل تعاون سے متعلق نئی اور مؤثر عالمی سطح کی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور منصوبوں کے آغاز کا اعلان بھی متوقع ہے۔

اہم عالمی اجلاس کی صدارت کویت کے وزیر مملکت برائے مواصلات عمر العُمَر کریں گے جو اس وقت ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔ 

اجلاس میں تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ الیحییٰ بھی شریک ہوں گی، جو ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وژن، ترجیحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیں گی۔

5645454

واضح رہے کہ یہ جنرل اسمبلی عالمی سطح پر ڈیجیٹل شراکت داری کو مضبوط بنانے اور مختلف ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک اسٹریٹیجک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔

علاوہ ازیں ڈیجیٹل تعاون کے بین الاقوامی فورم میں 6 بنیادی موضوعات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی، جن میں مصنوعی ذہانت، جامع اور ہمہ گیر ڈیجیٹل ترقی، ڈیجیٹل معیشت کی پالیسی سازی، جدت طرازی، ڈیجیٹل شمولیت اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ 

فورم کا مقصد یہ ہے کہ ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد دنیا کے تمام طبقات تک پہنچ سکیں، جس کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک بھی عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

564454

دونوں اہم تقریبات کویت کے لیے غیر معمولی سفارتی اور معاشی اہمیت رکھتی ہیں کیوں کہ اس سے نہ صرف کویت کی ڈیجیٹل قیادت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے بلکہ وہ ایک علاقائی اور بین الاقوامی ڈیجیٹل مرکز کے طور پر بھی ابھر رہا ہے۔ 

اسی طرح عالمی میڈیا کے لیے بھی یہ ایک سنہری موقع ہوگا جہاں اعلیٰ سطح کے  مباحث، اہم فیصلے اور عالمی رہنماؤں کے خصوصی انٹرویوز ڈیجیٹل مستقبل کی سمت واضح کریں گے۔