فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اپنے پہلے میچ میں جرمنی نے کوراساؤ کو 1-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک اپنے نام کر لی۔ جرمن ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور اعداد و شمار سمیت ہر شعبے میں حریف کو مکمل طور پر زیر رکھا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جرمن فٹبال کی روایتی طاقت ایک بار پھر پوری آب و تاب کے ساتھ سامنے آگئی، جب جرمنی نے اپنے افتتاحی میچ میں کوراساؤ کو 1-7 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے دیگر دعوے داروں کے لیے واضح پیغام چھوڑ دیا۔
ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں جرمنی نے آغاز ہی سے کھیل پر گرفت مضبوط رکھی۔
چھٹے منٹ میں فلویرین ورٹز کی شاندار پاس پر ولفرڈ نمیشا نے گول کرکے جرمنی کو برتری دلائی۔
اگرچہ کوراساؤ نے 21 ویں منٹ میں ایل کومیننشیا کے ذریعے برابر ی حاصل کر کے حیران کیا، لیکن یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔
پہلے ہاف کے اختتام سے قبل نِلس شلوٹربیک نے 38 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کیا، جبکہ کائی ہاورٹز نے اضافی وقت میں پنالٹی پر گول کرکے اسکور 1-3 کر دیا۔
كاي هافيرتس يواصل التألق ويضيف الهدف السابع لمنتخب الماكينات
— beIN SPORTS (@beINSPORTS) June 14, 2026
📦 اشترك الآن 👇
🔗 https://t.co/DWnvoh4EGW
📱 https://t.co/alkogGtHdW#كأس_العالم2026 | #مونديال2026 | #كأس_العالم#FIFAWorldCup2026 | #FIFAWorldCup | #beINWC26 pic.twitter.com/ahMjk62TjW
دوسرے ہاف کا آغاز بھی جرمنی کے نام رہا۔
47 ویں منٹ میں جمال موسیالا نے یوشوا کیمیش کی معاونت سے چوتھا گول داغ دیا اور میچ عملاً جرمنی کی گرفت میں چلا گیا۔
اس کے بعد جرمن حملوں کا سلسلہ نہ رکا۔
68 ویں منٹ میں ناتھن براؤن نے پانچواں گول کیا، جبکہ 78 ویں منٹ میں دینیز اونداف نے چھٹا گول اسکور کر کے کوراساؤ کی مزاحمت مکمل طور پر توڑ دی۔
میچ کے اختتامی لمحات میں کائی ہاورٹز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا ساتواں گول کرکے اسکور 1-7 پر پہنچا دیا۔
🟥 #آخر_خبر | المنتخب الألماني 🇩🇪 يصبح صاحب الرقم القياسي كأكثر المنتخبات تسجيلا للأهداف في تاريخ كأس العالم متجاوزا البرازيل 🇧🇷 pic.twitter.com/OX8FtsyHcp
— beIN SPORTS الإخبارية (@beINSPORTSNews) June 14, 2026
اعداد و شمار میں جرمن برتری
میچ کے اعداد و شمار دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق کی عکاسی کرتے ہیں۔ جرمنی نے 65 فیصد گیند اپنے پاس رکھی جبکہ کوراساؤ صرف 35 فیصد پوزیشن حاصل کر سکا۔
جرمن ٹیم نے مجموعی طور پر 26 شاٹس لگائے جن میں 12 سیدھے گول پوسٹ کی جانب تھے، جبکہ کوراساؤ صرف 8 کوششیں کر سکا۔
پاسنگ میں بھی جرمنی کا پلڑا بھاری رہا۔
مانشافٹ نے 630 پاسز مکمل کیے اور 87 فیصد درستگی برقرار رکھی، جبکہ کوراساؤ نے 336 پاسز اور 82 فیصد درستگی حاصل کی۔
کارنرز میں جرمنی کو 8-1 کی برتری حاصل رہی جبکہ متوقع گولز (xG) کا تناسب 3.90 کے مقابلے میں 0.40 رہا، جو جرمن ٹیم کی مسلسل جارحانہ برتری کو ظاہر کرتا ہے۔
جرمنی کی اجتماعی کارکردگی کے باوجود دینیز اونداف سب سے نمایاں رہے۔
ایک گول اور متعدد فیصلہ کن مواقع پیدا کرنے والے اونداف نے 8.9 ریٹنگ کے ساتھ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا اور جرمن حملہ آور قوت کی نئی علامت بن کر ابھرے۔