محکمہ موسمیات نے آج بدھ کو موسم سے متعلق اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ، ریاض، جازان، عسیر، الباحہ، القصیم اور مشرقی ریجن کے بعض حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ژالہ باری اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جو حدِ نگاہ کو متاثر کر سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق ان علاقوں کے بعض حصوں میں دھند بننے کا بھی امکان ہے۔
ادھر مدینہ منورہ میں مطلع غبار آلود رہے گا۔
اسی طرح تبوک، الجوف، حائل اور شمالی سرحدی علاقوں کے بعض حصوں میں گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہواؤں کا اثر بدستور برقرار رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں سطحی ہوائیں شمالی اور وسطی حصوں میں مغربی سے شمال مغربی رخ پر 15 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
جبکہ جنوبی حصے میں جنوب مشرقی سے مشرقی رخ پر 12 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار متوقع ہے، جو باب المندب کی جانب 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہیں۔
سمندر میں موجوں کی اونچائی نصف میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک رہے گی، جو بعض مقامات پر ڈھائی میٹر تک پہنچ سکتی ہے جبکہ سمندر کی حالت ہلکی سے درمیانی موج کی ہوگی اور تیز ہواؤں سے متاثرہ حصوں میں سمندر طوفانی ہو سکتا ہے۔