اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

قرآن میوزیم میں 600 سال پرانے نسخے کی نمائش

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

مکہ مکرمہ میں واقع قرآن میوزیم میں 600 سال پرانا قرآنی نسخہ عوامی نمائش کے  لیے رکھ دیا گیا ہے۔

حرا ثقافتی مرکز میں قائم قرآن میوزیم میں اسلامی تاریخ اور قرآنی ورثے سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نہایت قیمتی اور نادر نسخہ عوامی نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے، جس میں قرآنِ کریم کا پچیسواں پارہ شامل ہے اور اس کا تعلق کم و بیش نویں صدی ہجری سے ہے، جو عیسوی کیلنڈر کے مطابق پندرھویں صدی کا ہے۔

مزید پڑھیں

نمائش میں رکھا گیا یہ ربعة (قرآن مجید میں رکوع کی طرح) دراصل ان مخصوص صندوقوں میں سے ہے جن میں قرآنِ کریم کے اجزا محفوظ کیے جاتے تھے۔ 

اسلامی تاریخ بتاتی ہے کہ ایسی ربعات کو پورے قرآنِ مجید کے اجزا کی تعداد کے مطابق ترتیب دیا جاتا تھا۔ 

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مسلمانوں نے ہر دور میں قرآنِ کریم کے

 نسخوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نہایت منظم اور محفوظ طریقے اختیار کیے ہیں۔

یہ نادر قرآنی مخطوطہ ملک شام میں تحریر کیا گیا تھا اور اسے خطِ نسخ میں لکھا گیا ہے، جو اسلامی دنیا میں قرآنِ مجید کی کتابت کے لیے سب سے زیادہ رائج اور معتبر رسم الخط رہا ہے۔

 اس مخطوطے کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی نفیس تزئین و آرائش ہے، جس میں لفظ ’اللهم‘ کو سونے سے تحریر کیا گیا ہے۔

یہ منفرد انداز اس دور میں قرآنِ مجید کے تقدس، احترام اور فنی حسن کو نمایاں کرنے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

789456 1
قرآنِ کریم کا پچیسواں پارہ شامل ہے (فوٹو: واس)

قیمتی مخطوطہ کہاں محفوظ ہے؟

یہ قیمتی مخطوطہ دراصل کنگ فیصل اسلامک ریسرچ سینٹر میں محفوظ ہے جبکہ متحف قرآن میوزیم میں اس کی نمائش مشترکہ کاوش کے تحت کی جا رہی ہے، جس کا مقصد اس نادر قرآنی نسخے  کو عوامی نمائش کے لیے پیش کرنا، اسلامی تہذیب کی علمی و فنی عظمت کو اجاگر کرنا اور زائرین کو علمی و ثقافتی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

تاریخ، فن اور عقیدت

قرآن میوزیم میں رکھی گئی یہ ربعہ نہ صرف تاریخی اہمیت رکھتی ہے بلکہ یہ عربی خطاطی، اسلامی تزئین و آرائش اور فنی ذوق کا ایک شاندار نمونہ بھی ہے۔ 

1233123
لفظ ’’اللهم‘‘ کو سونے سے تحریر کیا گیا ہے (فوٹو: واس)

یہ مخطوطہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ مختلف ادوار میں مسلمان قرآنِ کریم کی خدمت کو محض عبادت ہی نہیں بلکہ ایک عظیم تہذیبی فریضہ سمجھتے رہے، جس میں حسنِ کتابت، نفاستِ تذہیب اور محفوظ انداز میں تحفظ کو خصوصی اہمیت دی گئی۔

یہ نمائش مکہ مکرمہ آنے والے زائرین اور محققین کے لیے ایک نادر موقع ہے کہ وہ قرآنِ کریم کی تاریخ، اسلامی فنون اور علمی ورثے کو قریب سے دیکھ سکیں اور اس عظیم کتاب سے مسلمانوں کی صدیوں پر محیط عقیدت کا عملی مشاہدہ کریں۔