ڈیڈ لائن (Deadline) کی اصطلاح بظاہر ایک عام دفتری لفظ معلوم ہوتی ہے، لیکن اس کی تاریخ اور حقیقت انتہائی تلخ ہے۔
مزید پڑھیں
1860ء کی دہائی میں امریکی خانہ جنگی کے دوران یہ قیدیوں کے کیمپوں کے گرد کھینچی وہ لکیر تھی، جسے پار کرنے کی سزا موت تھی۔
آج کے دور میں یہ لکیر دفتری اوقات اور اہداف کی صورت میں ملازمین کے ذہنوں پر مسلط کردی گئی ہے۔
پہنچی، جہاں وقت کی پابندی اشاعت کے لیے لازمی تھی۔
بیسویں صدی کے اوائل میں صنعتی انقلاب اور عالمی تجارت کے پھیلنے کے ساتھ ہی وقت کو ایک فلسفیانہ تصور کے بجائے ایک ’کموڈٹی‘(قابل فروخت چیز) میں تبدیل کر دیا گیا، جسے ماپا اور بیچا جا سکتا ہے۔
کارل مارکس کا نقطہ نظر اور انسانی بیگانگی
کارل مارکس کے مطابق سرمایہ داری نظام نے انسانی محنت کو پیداواری وقت تک محدود کر دیا ہے۔
جب ڈیڈ لائن کو انسانی قدر پر فوقیت دی جاتی ہے، تو ورکر اپنی ذات اور اپنے کام سے بیگانہ ہو جاتا ہے۔ یہاں تعلق کام کے معیار سے نہیں، بلکہ گھڑی کی ٹک ٹک سے جڑ جاتا ہے، جو اطاعت کا دوسرا نام ہے۔
خود ساختہ غلامی
کوریائی نژاد جرمن فلسفی بیونگ چول ہان (Byung-Chul Han) کے مطابق آج کا کارکن صرف آجر کے دباؤ میں نہیں، بلکہ اپنے ہی پیدا کردہ اندرونی دباؤ کا شکار ہے۔
ہم ’ڈسپلن کے معاشرے‘ سے نکل کر ’کارکردگی کے معاشرے‘ میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں انسان خود کو یہ کہہ کر قائل کرتا ہے کہ ’میں یہ کر سکتا ہوں‘۔
خود کو خود ہی استعمال کرنا
یہ خود کو اکسانے کا ایک استحصالی عمل ہے جس میں مثبت سوچ اور کیرئیر گروتھ جیسے الفاظ ایک نقاب کا کام کرتے ہیں۔
انسان اب ناکامی پر سسٹم کو نہیں بلکہ خود کو موردِ الزام ٹھہراتا ہے، جس سے ذہنی تناؤ، اضطراب اور بالآخر ’برن آؤٹ‘ (ذہنی و جسمانی تھکن) جیسی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
طاقت، نگرانی اور کنٹرول کا جدید ڈھانچہ
میشال فوکو (Michel Foucault) کی تھیوری کے مطابق جدید طاقت جسموں کو قتل نہیں کرتی بلکہ انہیں ’سدھاتی‘ (Taming) ہے اور ڈیڈ لائن دراصل اسی سدھانے کا ایک ہتھیار ہے۔
جب کام کے اہداف کو وقت کے ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، تو انسان خود ہی اپنا نگران بن جاتا ہے، جس سے آزادی کا احساس ختم ہو کر صرف جرم اور خوف کا احساس باقی رہ جاتا ہے۔
وبائی دور اور لچک کا فریب
کووڈ-19 کے دوران ’ورک فرام ہوم‘ کے تصور نے گھر اور دفتر کے درمیان کی لکیر مٹا دی۔
اسے لچک (Flexibility) کا نام دیا گیا، مگر حقیقت میں یہ ملازم کی نجی زندگی پر قبضہ تھا۔ بیڈ روم اب دفتر بن چکا ہے اور انسان 24 گھنٹے اسٹینڈ بائی موڈ پر رہتا ہے، جو فوکو کے بیان کردہ تادیبی معاشرے کا ایک اور جدید مظہر ہے۔
مستقبل کا لائحہ عمل: ڈیڈ لائن سے آزادی؟
کیا ہم ڈیڈ لائن کے بغیر کام کر سکتے ہیں؟ یہ سوال سرمایہ داری نظام کی بنیادوں کو ہلا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ’ٹائم باکسنگ‘ جیسی تکنیکیں اس دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہیں، مگر اصل تبدیلی اس سوچ کو بدلنے میں ہے کہ ڈیڈ لائن کائنات کا اٹل قانون نہیں، بلکہ محض ایک سماجی سمجھوتہ ہے۔
سرمایہ داری نظام کی یہ ’ڈیڈ لائن‘ ثقافت دراصل انسانی تخلیقی صلاحیتوں کا گلا گھونٹ رہی ہے۔
اگرچہ اس سسٹم سے مکمل انحراف مشکل ہے، لیکن اپنی ذہنی صحت کے لیے اس کے غیر انسانی دباؤ پر سوال اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انسانوں نے ہمیشہ سے نظام کی سختیوں کے باوجود اپنی بقا اور آزادی کے راستے تلاش کیے ہیں اور یہ مزاحمت آج بھی ممکن ہے۔