سعودی عرب میں کان کنی اور معدنی وسائل کی تلاش کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے اماک نے ’ایڈوانس ڈرلنگ‘ کے نام سے نئی کمپنی قائم کر دی ہے۔
100 ملین ریال سرمائے والی یہ کمپنی جدید ڈرلنگ خدمات فراہم کرے گی اور مقامی و عالمی مائننگ کمپنیوں کے لیے جامع آپریشنل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔
اس اقدام کا مقصد معدنی ذخائر کی دریافت کو تیز کرنا اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کان کنی کے شعبے کی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔
سعودی عرب میں معدنی وسائل کی تلاش ’ایکسپلوریشن‘ کے عمل کو تیز کرنے، کان کنی کے منصوبوں کی ترقی کو فروغ دینے اور معدنیات کے شعبے میں اس کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئی خصوصی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ کمپنی معدنی تلاش کی سرگرمیوں کو سپورٹ اور تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں کام کرنے والی مقامی اور بین الاقوامی ایکسپلوریشن اور مائننگ کمپنیوں کو ایکسپلوریشن ڈرلنگ خدمات فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں
’ایڈوانس ڈرلنگ‘ کے قیام کا اقدام اماک AMAK کی جانب سے ستمبر 2024 میں متعارف کرائی گئی ترقیاتی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے، جس کا مقصد معدنی وسائل کے ذخائر میں اضافہ، انہیں جلد از جلد پیداواری مرحلے میں منتقل کرنا، اور کان کنی کی ویلیو چین کے مختلف مراحل میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
کمپنی کا مجاز سرمایہ 100 ملین سعودی ریال مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ادا
شدہ سرمایہ 40 ملین سعودی ریال ہے۔ کمپنی کا مرکزی دفتر نجران میں قائم کیا گیا ہے۔
یہ کمپنی اماک کے وسیع عملی اور تکنیکی تجربے سے فائدہ اٹھائے گی، جس کی بدولت جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق ڈرلنگ اور معدنی تلاش کے منصوبے انجام دیے جا سکیں گے۔
Advanced Drilling Company
A Strategic Boost for Mining Exploration in Najran
Authorized Capital
SAR 100M
Paid-up Capital
SAR 40M
Headquarters
Najran
Why was the company established?
The company was launched to accelerate exploration activities, support mining project development, and provide professional exploratory drilling services to local and international companies operating in Saudi Arabia’s mining sector.
Strategic importance
Advanced Drilling supports AMAK’s growth strategy launched in September 2024, aiming to expand mineral resources, speed up their conversion into production, and improve operational efficiency across the mining value chain.
Operational capabilities
The company owns a modern fleet of drilling equipment equipped with advanced technologies, enabling reliable and efficient execution of exploration programs while applying global standards in quality, safety, and environmental protection.
Vision 2030 Alignment
The establishment of Advanced Drilling reflects Saudi Arabia’s ambition to make mining the third pillar of national industry and a major driver of economic diversification under Vision 2030.
— Geoffrey Day, CEO of AMAK
کمپنی کے پاس جدید ڈرلنگ مشینری اور آلات پر مشتمل ایک مکمل فلیٹ موجود ہوگا، جو جدید آپریشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور ایکسپلوریشن پروگراموں کو اعلیٰ کارکردگی اور مکمل اعتماد کے ساتھ مکمل کرنے کی صلاحیت فراہم کرے گا۔
کمپنی اعلیٰ ترین معیار، پیشہ ورانہ حفاظت کے نظام اور ماحولیاتی تحفظ کے بین الاقوامی اصولوں پر بھی خصوصی توجہ دے گی، جو عالمی سطح کی بہترین کان کنی کی روایات سے اس کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کمپنی کا قیام سعودی وژن 2030 کے اہداف سے مکمل ہم آہنگ ہے، جس کے تحت کان کنی کے شعبے کو قومی صنعت کا تیسرا اہم ستون بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اقدام سعودی مارکیٹ میں خصوصی ڈرلنگ خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کے جواب میں کیا گیا ہے۔
کمپنی ایک جامع آپریشنل پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جو ڈرلنگ اور اس سے متعلق معاون خدمات کو اعلیٰ کارکردگی اور لچک کے ساتھ یکجا کرے گا، جس سے یہ مائننگ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مؤثر شراکت دار بن جائے گی۔
اس موقع پر اماک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیوفری ڈے نے کہا ہے کہ معدنی تلاش کان کنی کے شعبے کی ترقی اور توسیع کا بنیادی محرک ہے۔
ڈرلنگ کی صلاحیتوں کو ادارے کے اندر ترقی دے کر ہم اپنے ایکسپلوریشن پروگراموں کی رفتار تیز کر سکیں گے اور آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری لا سکیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ نئی کمپنی دیگر کمپنیوں کو بھی اپنی پیشہ ورانہ ایکسپلوریشن ڈرلنگ خدمات فراہم کرے گی۔