اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

بنگلہ دیش کے ساتھ کھجور کے شعبے میں تعاون کی راہ ہموار

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
ولی عہد کی سربراہی میں کابینہ اجلاس کا انعقاد ( فوٹو: واس)

ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی صدارت میں آج  منگل ریاض میں کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا ہے۔

سعودی پریس ایجنس کے مطابق کابینہ نے  وزیرِ ماحولیات، پانی و زراعت یا ان کے نامزد نمائندے کو اختیار دیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی حکومت کے ساتھ کھجور اور اس کی مصنوعات کے شعبے سے متعلق تعاون پر مبنی مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر بات چیت کریں اور اس پر دستخط کریں گے۔

مزید پڑھیں

کابینہ اجلاس میں ولی عہد نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام سے اراکین کو آگاہ کیا جو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق تھا۔
کابینہ نے علاقائی و عالمی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے غزہ میں امن مشن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ تنازع کے خاتمے اور تعمیرِ نو کے ذریعے امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

سعودی کابینہ نے عالمی اقتصادی فورم ’ڈیووس‘ میں مملکت کی شرکت کو سراہا جس میں وژن 2030 کی پیش رفت اور عالمی معیشت کے مستقبل سے متعلق اہم پہلوں کو اجاگر کیا گیا۔

6545446
کابینہ نے غزہ میں امن مشن کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا (فوٹو: واس)

کابینہ نے اپریل میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے بین الاقوامی اجلاس کی میزبانی کا خیرمقدم کیا اور خادمِ الحرمین الشریفین کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی لیبر مارکیٹ کانفرنس کی کامیابی کو سراہا۔

اسی طرح، کنگ سلمان انسانی امداد و فلاحی مرکز کے 2026ء کے منصوبے، جس میں 422 عالمی انسانی منصوبے شامل ہیں، کی بھی تحسین کی گئی۔