اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

جدہ کے لائف گارڈز نے 6 ماہ میں 167 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
لائف گارڈز ساحلوں پر تیراکوں کی حفاظت پر مامور ہیں (فوٹو: سبق)

جدہ میونسپلٹی کے تحت ساحلوں کی نگرانی اور تحفظ کے ادارے نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 167 افراد کو ڈوبنے سے بچایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لایف گارڈز نے ساحلوں کی حفاظت اور سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
یہ اقدامات سمندری سرگرمیوں کی نگرانی، ماحول دوست طریقے سے ساحلوں کی حفاظت اور تربیت یافتہ لائف گارڈز کے ذریعے ساحلوں پر تیراکوں کی حفاظت پر مرکوز ہیں جس میں متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں

ادارہ جامع منصوبے کے تحت کام کر رہا ہے تاکہ ساحلوں پر موجود افراد اور سمندر کے شائقین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں، ان کی راحت اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے اور حادثات کے وقوع سے پہلے حفاظتی اقدامات اور سلامتی کی ہدایات فراہم کی جائیں۔

لائف گارڈ خاتون نوال العطوی نے کہا ہے کہ افراد کو تیراکی کے دوران محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے اور خطرناک مہم جوئی یا جلد

 بازی سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کی سلامتی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ سمندر میں تیراکی کے وقت بچوں پر نظر رکھیں اور بارش کے وقت ساحل سے دور رہیں۔