طائف میں محکمۂ ماحولیات، پانی و زراعت کے دفتر کی ٹیم نے نگرانی مہم دوران زندہ مرغی فروخت کرنے والی دکان کا انکشاف کیا ہے جہاں مذبح خانہ غیر قانونی طور پر چلایا جا رہا تھا۔
مذبح خانہ صحت سے متعلق شرائط اور منظور شدہ ضوابط کی پابندی نہیں کر رہا تھا۔
مزید پڑھیں
نگرانی ٹیموں نے دورے کے دوران دکان کے اندر نامعلوم ماخذ کی ذبح شدہ مرغیوں کی بڑی مقدار بھی ضبط کی ہے۔
کارروائی میں مذبح خانے کے تمام آلات اور سامان کی ضبطی، ضبط شدہ مرغیوں کو منظور شدہ ضوابط کے مطابق تلف کرنا، دکان کو بند کرنا اور اس کے خلاف مقررہ قانونی سزائیں نافذ کرنا شامل ہے۔
محکمۂ ماحولیات، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ یہ اقدامات مشترکہ
نگرانی مہمات کے تحت انجام دیے جا رہے ہیں جن کا مقصد صارفین کی صحت کا تحفظ، غذائی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانا اور مارکیٹ میں دستیاب غذائی مصنوعات کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
ادارے نے کہا ہے کہ نگرانی مہمات کا مقصد اداروں کی جانب سے صحت سے متعلق شرائط اور نافذ العمل قوانین کی پابندی کی جانچ کرنا ہے۔