اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

غزہ کی امداد کے لیے 80 واں طیارہ مصر پہنچ گیا

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
امدادی سامان میں غذائی مواد کے لیے ادویہ بھی شامل ہیں (فوٹو: واس)

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے عوام کے لئے جاری امدادی کوششوں کے تحت 80 واں طیارہ روانہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کا امدادی طیارہ مصر کے العریشں ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ 

مزید پڑھیں

کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی طیارے میں فوڈ باسکٹس، شیلٹر بیگ اور ادویہ شامل ہیں‘۔

یہ امداد غزہ میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے شروع کی جانے والی مہم کا حصہ ہے جو موجودہ انسانی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے اور فلسطینیوں کے مصائب کو دور کرنے کے حوالے سے سعودی عرب کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے غزہ کے لئے اب تک 80 طیارے اور 8 بحری جہاز روانہ کئے ہیں۔