اہم خبریں
18 March, 2026
--:--:--

مسجد الحرام میں خواتین کے لیے دینی خدمات کا نیا آغاز

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
خواتین زائرین کو شرعی رہنمائی، طواف کے آداب اور سنتوں کی رہنمائی کی جاتی ہے (فوٹو: ایکس)

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں خواتین کے امور کا ادارہ صحن مطاف اور حرم شریف میں خواتین زائرین کے لیے جامع دینی خدمات کا نظام فراہم کر رہا ہے۔
اس کا مقصد خواتین زائرین کو دینی رہنمائی اور تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
دعوہ و رہنمائی کے شعبے کی معاون خواتین ٹیم اہم اور زیادہ بھیڑ والے مقامات، خاص طور پر حطیم میں فعال کردار ادا کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

وہ خواتین زائرین کو شرعی رہنمائی دیتی ہیں، طواف کے آداب اور سنتوں کی یاد دہانی کراتی ہیں اور جمعہ کے دن اور اس کی رات کی سنتوں سے آگاہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ زائرین کے سوالات کے جوابات دیتی ہیں، رہنمائی فراہم کرتی ہیں اور عبادات کے دوران مدد کی طلبگار خواتین کی معاونت کرتی ہیں۔
ڈیجیٹل شعبے میں یہ اشاعت شدہ مواد کے بارکوڈز فراہم کرتی ہیں

 اور مختلف زبانوں میں دینی مواد زائرین تک پہنچاتی ہیں جس سے شرعی معلومات تک آسان رسائی اور رہنمائی کا فروغ ممکن ہوتا ہے۔
یہ تمام اقدامات مستند دینی آپریشنل منصوبے کے تحت کئے جا رہے ہیں جس کا مقصد حرمین شریفین کا پیغام دنیا تک پہنچانا اور خواتین کے لیے دینی خدمات کو مضبوط کرنا ہے۔