کنگ سلمان ریزو رائل اتھارٹی نے سرمائی سیزن کی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے۔
یہ اقدام ماحولیاتی سیاحت کو فروغ دینے اور زائرین کے لیے ریزرو میں موجود قدرتی اور ثقافتی ورثے کی دریافت کے نئے مواقع فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان ریزرو مشرقِ وسطیٰ کی سب سے بڑی زمینی محفوظ گاہ شمار ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
سیزن کا مقصد جامع سیاحتی تجربہ پیش کرنا ہے جو زائرین کو قدرتی ماحول سے جوڑتا ہے۔
اس کے تحت 6 بنیادی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں منظم سیاحتی دورے، قدرتی راستے، ریزرو کے اندر گہرے تحقیقی و دریافتی تجربات نیز ثقافتی و روایتی تقریبات اور متنوع تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔
سیزن کے دوران کیمپنگ کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جہاں مکمل طور پر تیار کردہ مقامات پر صحرائی ماحول میں قیام کا منفرد تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی ماحول میں آرام و تفریح کے لیے ریزورٹس، تفریحی تجربات اور مختلف مقامات پر ہوٹل طرز کی رہائش بھی دستیاب ہے۔
مزید برآں زائرین اور خاندانوں کی مختلف ضروریات کے مطابق موبائل رہائش کے لچکدار آپشن بھی فراہم کئے گئے ہیں۔
یہ اقدام کنگ سلمان ریزرو کی ترقیاتی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد پائیدار سیاحت کو فروغ دینا، مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنانا اور وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سیاحتی مقامات میں تنوع اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو تقویت دینا ہے۔