اب تک 8 لاکھ 60 ہزار سے زائد حجاج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
حکومت نے ’نسک‘ پلیٹ فارم، روڈ ٹو مکہ پروگرام، جدید انفراسٹرکچر، تیز ایئرپورٹ پراسیسنگ، مشاعر مقدسہ میں توسیعی منصوبوں اور 130 سے زائد ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے حجاج کے سفر کو پہلے سے زیادہ آسان اور آرام دہ بنانے کے اقدامات کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے تمام حجاج کو ’نسک کارڈ‘ فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ان کا سفر آسان ہو سکے۔
اس سال پہلی مرتبہ ’حاجی بغیر بیگ‘ اقدام کو تمام بیرونِ ملک حجاج تک توسیع دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ حاجیوں کے ایئرپورٹ امیگریشن اور دیگر کارروائیوں کا دورانیہ 120 منٹ سے کم کرکے صرف 15 منٹ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حج کمپنیوں کے کاموں کی مسلسل زمینی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مقامات کی تیاری اور ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نسک ایپ اب ایک عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکی ہے، جس کے دنیا بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جبکہ اس سال یہ حجاج کو 130 سے زائد ڈیجیٹل خدمات فراہم کر رہی ہے۔