خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے انڈیا کو یوم جمہوریت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے انڈین صدر دروپدی مرمو کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے انڈین صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور انڈیا کے لیے خوشحالی اور مزید ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔