اہم خبریں
11 May, 2026
--:--:--

قطر جانے والے جہاز پر حملہ، کویت میں ڈرونز تباہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
قطر ڈرون حملہ
قطر کے علاقائی پانی میں تجارتی جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا

قطر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ابوظبی سے آنے والے سامان بردار جہاز کو اتوار کی صبح ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’قطر کی وزارتِ دفاع اعلان کرتی ہے کہ ریاستی علاقائی پانیوں میں، مسیعید بندرگاہ کے شمال مشرق میں، ابوظبی سے آنے والے ایک تجارتی سامان بردار جہاز کو آج اتوار کی صبح ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں محدود آگ بھڑک اٹھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد جہاز نے اپنی سفر جاری رکھا اور مسیعید بندرگاہ کی جانب روانہ ہو گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کے ساتھ ضروری اقدامات اور رابطہ کاری مکمل کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب برطانوی بحری تجارتی آپریشنز مرکز  نے آج اتوار کی صبح بتایا کہ خلیج میں ایک کارگو جہاز کسی نامعلوم شے سے متاثر ہوا، اور قطر کے دارالحکومت دوحہ کے شمال مشرق میں پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں جہاز میں معمولی آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔

ادارے نے تصدیق کی کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا ماحولیاتی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران کویت کی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان کرنل سعود العطوان نے اعلان کیا ہے کہ آج علی الصبح کویتی مسلح افواج نے ملکی فضائی حدود میں متعدد دشمن ڈرون طیاروں کا سراغ لگایا۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ان ڈرونز سے مقررہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا گیا، جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کویتی مسلح افواج وطن کے تحفظ اور شہریوں و مقیم افراد کی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔