محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ ملک کا گرم ترین شہر رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کی گئی درجۂ حرارت کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساحلی علاقوں میں نسبتاً گرم اور شمالی علاقوں میں شدید سرد موسم کا واضح فرق دیکھنے میں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے
گرم شہروں میں دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں 32 ڈگری اور جازان میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ہے۔
یہ مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں نسبتاً معتدل اور گرم موسم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس کے برعکس سکاکا اور حائل ملک کے سرد ترین شہر ہیں جہاں درجۂ حرارت صرف دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جبکہ عرعر میں 3 ڈگری اور بریدہ میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو ان علاقوں میں جاری سردی کی لہر کو ظاہر کرتا ہے۔
دار الحکومت ریاض میں درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ مدینہ منورہ میں زیادہ سے زیادہ 23 اور کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح دمام میں 19 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ درج ہوا ہے۔