اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

یمن کے 70 بجلی اسٹیشنوں کے لیے 339 ملین لیٹر ایندھن کی گرانٹ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
سعودی عرب کی طرف سے امداد کی مالیت 81.2 ملین امریکی ڈالر بنتی ہے (فوٹو: واس)

سعودی قیادت کی ہدایات پر سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر یمن نے بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن کی فراہمی شروع کر دی ہے تاکہ ملک کے 70 سے زائد بجلی کے اسٹیشنوں کو فعال رکھا جا سکے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے گرانٹ کی کل مقدار 339 ملین لیٹر ڈیزل ہے جس کی مالیت 81.2 ملین امریکی ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں

یہ منصوبہ جامع اور شفاف حکمرانی کے تحت تیار کیا گیا تاکہ ایندھن براہِ راست مستفید اسٹیشنوں تک پہنچے۔

علاوہ ازیں یمنی حکومت کی کئی متعلقہ اداروں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ہر اسٹیشن کی ضروریات کے مطابق ایندھن کی نگرانی اور تقسیم کو یقینی بنائے گی۔

یہ گرانٹ یمن میں بجلی کے شعبے کی مضبوطی، معاشرتی

 و اقتصادی استحکام اور یمنی اداروں کی بنیادی خدمات، پیداوار اور سروسز کے تسلسل کو فروغ دینے کے لیے دی گئی ہے۔ 

اس سے ہسپتالوں، اسکولوں، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور دیگر اہم مقامات میں بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی اور اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔