اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 134 پوائنٹس اضافہ

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
مجموعی کاروباری مالیت 4.7 ارب ریال رہی (فوٹو: سبق)

سعودی اسٹاک مارکیٹ کا مرکزی اشاریہ 134.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا اور 11268.48 پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا۔

مارکیٹ میں مجموعی کاروباری مالیت تقریباً 4.7 ارب ریال رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آج 214 ملین حصص کا کاروبار ہوا جس کے دوران 202 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 61 کمپنیوں کے حصص میں کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں

اضافہ پانے والی نمایاں کمپنیوں میں گروپ تداول، مکہ، دار الارکان، معادن اور العقاریہ شامل رہیں جبکہ انابیب الشرق، ملاذ انشورنس، الخليجیہ العامہ، باعظیم اور الاتحاد کی کمپنیوں کے حصص زیادہ کمی کا شکار رہے۔
حصص میں اضافہ اور کمی کی شرح 9.97 فیصد سے 2.38 فیصد کے درمیان رہی ہے۔

کاروباری سرگرمی کے لحاظ سے امریکانا، صادرات، سعودی آرامکو، الکیمیائیہ اور جبل عمر کے حصص سب سے زیادہ تعداد میں خرید و فروخت ہوئے۔

جبکہ مالیت کے اعتبار سے معادن، الراجحی، سعودی آرامکو، گروپ تداول اور الانماء کے حصص سب سے زیادہ سرگرم رہے۔