اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

شاہ سلمان کی سرپرستی میں بین الاقوامی ورک فورس کانفرنس

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes
دنیا بھر سے 10 ہزار شرکاء ایک سو ممالک کے نمائندگی کریں گے (فوٹو: واس)

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سرپرستی میں کل پیر کو ریاض میں تیسری بین الاقوامی ورک فورس کانفرنس ہوگی۔
’مستقبل کی تشکیل‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا بھر کے فیصلہ ساز، فکری رہنما اور ماہرین شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں

وزیر ہیومن ریسورسز انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے کہا ہے کہ کانفرنس کا انعقاد سعودی عرب کے عالمی کردار کو ظاہر کرتا ہے جو ورک فورس کے مستقبل پر عالمی مکالمے کی حمایت اور عالمی سطح پر ورک فورس کے نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کانفرنس عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ وژن تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کانفرنس عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جہاں تجربات کا تبادلہ اور مشترکہ وژن تشکیل دیا جا سکتا ہے جو زیادہ لچکدار اور جامع پالیسیاں بنانے، ورک فورس کی تیاری کو بڑھانے اور اقتصادی ترقی اور معیارِ زندگی کے درمیان توازن قائم کرنے میں مددگار ہے تاکہ یہ سب سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہو۔

کانفرنس میں دنیا بھر سے 10 ہزار سے زائد شرکاء، ایک سو ممالک کے نمائندے، 40 سے زائد وزرائے محنت، بین الاقوامی اداروں، نجی شعبے اور علمی اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے جبکہ 200 سے زائد مقررین 50 سے زیادہ سیشنز میں حصہ لیں گے۔