وزارتِ اسلامی امور نے مساجد کو رمضان المبارک کے استقبال کے لئے تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جس میں نمازیوں کی سہولت اور خشوع کے لیے اقدامات شامل ہیں۔
وزارت نے اماموں اور موذنوں پر زور دیا کہ وہ ماہِ رمضان میں اپنی ذمہ داریوں میں مکمل حاضر رہیں، غیر ضروری غیر حاضری سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر متبادل مقرر کریں۔
مزید پڑھیں
نماز کے اوقات سے متعلق ہدایات میں اذان اور اقامت کے درمیان 15 منٹ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
تراویح کی نماز میں نمازیوں کی سہولت کو مد نظر رکھنے اور تہجد کی نماز کو صبح کی اذان سے قبل مکمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
وزارت کی ہدایات میں روحانی اور انتظامی دونوں پہلوؤں پر زور
دیا گیا ہے۔
دعائے قنوت کو خشوع و سکون کے ساتھ پڑھنا، مفید رمضان ڈروس کا انعقاد اور خواتین کے لیے مصلیٰ کی تیاری بھی ہدایات میں شامل ہے۔
مساجد میں فوٹو گرافی اور مسجد یا آس پاس میں بھیک مانگنے کی سختی سے ممانعت کی گئی۔
معتکفین کے انتظامات، ان کے ڈیٹا کی تصدیق، صفائی اور مساجد کی دیکھ بھال پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔