محمد عرفان شفیق
نمائندہ اوورسیز پوسٹ۔ کویت
کویت میں کویت آٹو شو 2026 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا جس میں چمچماتی گاڑیاں حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
شو میں مختلف قسم کے نئے ماڈل کی گاڑیاں متعارف کراوئی گئیں جو نئی ٹیکنالوجی سے مزین تھیں۔
اسکے ساتھ نت نئے ڈیزائن اور آف روڈ گاڑیوں کے خصوصی فیچرز متعارف کراوئے گئے۔
حاضرین نے اپنی من پسند گاڑیوں کے ساتھ دل کھول کر تصویریں بنوائیں۔