اہم خبریں
16 March, 2026
--:--:--

ترک میڈیا: صدر اردگان سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Picture of Overseas Post
Overseas Post
شیئر
ووٹ
Array
50% LikesVS
50% Dislikes

ترک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان 3 فروری کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب کے بعد وہ 4 فروری کو مصر کا بھی دورہ کریں گے۔ 

یہ دو طرفہ سفارتی دورہ طویل عرصے بعد اپنی نوعیت کا پہلا قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی و اقتصادی مشترکہ امور پر تبادلۂ خیال کے لیے کیا جا رہا ہے جس میں توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

متوقع ہے کہ صدر اردگان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جبکہ قاہرہ میں ان کی ملاقات مصری صدر

 عبدالفتاح السیسی سے طے ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر رجب طیب اردگان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان متعدد اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جن میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکی پر مشتمل مشترکہ دفاعی اتحاد، عسکری و دفاعی صنعتوں میں تعاون کا فروغ اور غزہ کی پٹی کی تازہ صورتحال سرفہرست ہوں گی۔